امریکا سے آبدوز کا نیا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے، آسٹریلوی وزیرِ اعظم

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ ماریسن نے کہا ہے کہ فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے نیا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ ماریسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاہدہ ختم کرنے پر فرانس کی مایوسی کو سمجھتے ہیں، اندازہ ہے کہ فرانس کے لیے یہ بات کتنی مایوس کن ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ ماریسن نے  مزید کہا کہ آسٹریلیا نے خود مختار ریاست کی طرح قومی مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔ فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے نیا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے کے معاملے پر واضح اور ایماندار رہا ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے کے معاملے پر واضح اور ایماندار رہا ہے۔

پیٹر ڈیوٹن نے کہا کہ فرانسیسی وزیرِ دفاع کو بتا دیا تھا کہ آسٹریلیا اپنے قومی مفاد میں کام کرے گا۔

آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن  کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی قیمت سے متعلق فرانس سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے تھے، 2016ء میں ہونے والے 40 ارب ڈالر معاہدے کی قیمت اب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے جوہری توانائی والی آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس پر فرانس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاہدہ توڑنے پر آسٹریلیا اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلا لیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں