افغانستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے ویزے جاری

پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ سے براستہ دبئی سری لنکا روانہ ہو گی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اس ضمن میں اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے،امید کرتے ہیں افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اورنیک تمنائیں افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 9 ستمبرکے درمیان سری لنکا میں ہونی ہے جس کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں