افغانستان نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا، اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو فتح کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے جو اب تک ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

افغانستان کو اوپنرز حضرت اللہ ززئی اور محمد شہزاد نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ 54 کے سکور پر محمد شہزاد 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حضرت اللہ کا ساتھ دینے رحمان اللہ گرباز آئے انہوں نے بھی شاندار بیٹنگ کی ۔

افغانستان کا سکور 82 پر پہنچا تو حضرت اللہ 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ جس کے بعد نجیب اللہ زردان بلے بازی کیلئے آئے۔ زردارن اور گرباز نے سکاٹ لینڈ کے باؤلرز کی خوب پٹائی کی ۔163 کے سکور پر حضرت اللہ آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 46 رنز کی اننگز کھیلی ۔ نجیب اللہ زردان نے 59 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں