اسرائیل نے مسجد اقصٰی کے قریب قدیم ترین قبرستان مسمار کردیا

اسرائیل نے الیوسفیہ کے مقام پر قدیم ترین مسلمان قبرستان مسمار کردیا ہے۔ یہ قبرستان مسجد اقصیٰ کے انتہائی قریب واقع ہے۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت کی ہدایت پر مقامی میونسپل انتظامیہ نے قدیم قبرستان کی قبروں کو بلڈوزسے مسمار کیا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی انتظامیہ کو اس پر مقامی آبادی کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے مسماری کو بھی روکا گیا۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق جن قبروں پر بلڈوزر چلایا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر قبریں ان فلسطینی شہدا کی ہیں جو 1948 سے 1967 کے درمیان ہونے والی جنگوں میں شہید ہو ئے تھے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قبروں کی مسماری کے خلاف جب مقامی آبادی کی مزاحمت شدید ہوئی تو انتظامیہ نے مدد کے لیے فوج طلب کی جس نے فائرنگ کرکے دو فلسطینیوں کو شدید زخمی کردیا۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی انتظامیہ نے اس سے قبل بھی 2016 میں قدیم قبرستان باب الرحمہ کی قبروں کو بھی مسمار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں