طالبان کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی مکمل اجازت ہے، افغان کرکٹ حکام

افغان کرکٹ حکام کے مطابق طالبان کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کی مکمل اجازت دی گئی ہے۔

افغان کرکٹ آفیشل کےمطابق طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغان قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹی 20 لیگ کو بھی نہیں روکا جائے گا۔ کرکٹ افغانستان کا سب سےمقبول کھیل ہے، اور حالیہ عرصے میں کھیلوں کے میدان میں بڑی کامیابی کے طور پر سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کی سری لنکا میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ستمبر میں شیڈول ہے۔

سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے افغان ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھی جانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں