خانیوال ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر واثق اور ن لیگ کے رانا سلیم اور دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں