زمبابوین صدر کی طنزیہ ٹوئٹ پر علی ظفر کا جواب

وزیراعظم شہباز شریف کے بعد معروف گلوکار علی ظفر نے بھی زمبابوے کے صدر ایمرسن ڈمبڈزو نانگاگوا کو پاکستانی کرکٹ ٹیم اور جعلی مسٹر بین سے متعلق طنزیہ ٹوئٹ پر جواب دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو شکست ہوئی تھی اس کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن ڈمبڈزو نانگاگوا نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف جیت کی مبارکباد دی۔

اس ٹوئٹ میں زمبابوے کے صدر نے پاکستان کو پیغام دیتے ہوئے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ ’آئندہ اصلی مسٹر بین بھیجیں‘۔

اس ٹوئٹ پر اب وزیراعظم شہباز شریف کے بعد گلوکارعلی ظفر نے بھی ردِ عمل دیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی ٹیم یہاں سے واپس اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی، دیکھ لینا اگلے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھیل پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف نے زمبابوین صدر کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں لیکن ہمارے پاس اصل کرکٹ کا جذبہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خوشگوار انداز میں مزید لکھا کہ ہم پاکستانیوں کو واپس آنے کی مضحکہ خیز عادت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں