معروف یوٹیوبر “ڈکی بھائی” کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

صبح سویرے ٹوئٹر پر پاکستان کے معروف ترین یوٹیوبرز میں سے ایک سعد الرحمان المعروف “ڈکی بھائی” کے انتقال کی خبروں نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا دی۔

https://twitter.com/tension_hy/status/1569022878212886529?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1569022878212886529%7Ctwgr%5Ed53fdb0e747da4a71b6787b58afc5321fb48d28c%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30298295

ڈکی بھائی اپنے اختلافی خیالات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں اور یوٹیوب پر ساتھی کانٹینٹ کرئیٹرز کا مذاق اڑانے کی وجہ سے تنازعات کی ایک تاریخ رکھتے ہیں۔

وہ ایک آن لائن گیمنگ اسٹریمر بھی ہیں جس میں ان کی کمنٹری کافی پسند کی جاتی ہے۔

ڈکی بھائی کو سب سے زیادہ شہرت ٹک ٹاکرز پر شدید تنقید کے بعد ملی، جس میں انہوں نے ٹک ٹاکرز کا موازنہ یوٹیوبرز سے کرتے ہوئے انہیں غیر پیشہ ور اور “اَن ٹیلنٹڈ” قرار دیا تھا۔

انسٹاگرام پر ڈکی بھائی کی آخری پوسٹ دو ہفتہ قبل بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ کے حوالے سے تھی۔

تاہم الیزے کے نام سے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کے برعکس ڈکی بھائی کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر گردش کرتی پوسٹس کو دیکھیں تو ان کے انتقال کی خبر کو طنزیہ طور پر ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی ہار سے جوڑا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں