عالمی بنک کے پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب 69 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک (world bank) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کیلئے منظور کئے گئے ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رقم سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر خرچ کئے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق منظور کی گئی گئی سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر، بنیادی صحت مراکز کی تعمیر نو ، زرعی شعبے اور لائیواسٹاک پر خرچ ہوگی۔

ایک ارب 69 کروڑ ڈالرز میں سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم انفراسٹرکچر کی درستگی پر خرچ کی جائے گی۔ 50 کروڑ ڈالر سندھ میں سیلاب سے بے گھر افراد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر گھروں کلی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 29 کروڑ ڈالر سندھ میں پانی کی ترسیل اور زراعت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔

20 کروڑ ڈالر سماجی تحفظ اور ترسیلی نظام پر خرچ کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں