لاہور سمیت دیگر علاقوں میں آج مزید بارش کی پیشگوئی :محکمہ موسمیات

لاہور: موسم کا حال بتانے والوں نے آج بھی لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔پنجاب میں قصور، سانگلہ ہل، صفدر آباد، بھلوال اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد، لاہور، مری اور گلیات میں بادل برسیں گے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں