گھڑیوں‌کے بیچنے سے متعلق بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں انہیں گھڑیوں کے بارے گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی آڈیو میں ابتدائی دعا سلام کے بعد فریقین ایک دوسرے کا حال احوال پوچھتے ہیں اور پھر خاتون بولتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں، آپ ان کو بیچ وغیرہ دیں کیونکہ ان کے استعمال کی نہیں ہیں۔

خاتون مزید کہتی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ آپ کہیں کردیں تو زلفی بخاری اثبات میں جواب دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ “ضرور مرشد، میں کردوں گا”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں