اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عوام جانتے ہیں ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں اور نہ ہی اُنہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار ہے، عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہیں جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا، مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی، عوام ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں، اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں