عثمان خواجہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

عثمان خواجہ نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔

کرکٹر نے بتایا کہ انہوں نے نومولود کا نام عائلہ فوزیہ مشیل خواجہ 28 اپریل رکھا ہے۔

عثمان خواجہ نے نومولود کی تصویر شیئر کی اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ انشاء اللہ اللہ آپ ایک مضبوط، خود مختار اور محبت کرنے والی مسلمان عورت بننے میں مدد کرے گا۔ میں جانتا ہوں کہ میں یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کروں گا۔

عثمان خواجہ اسلام آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی بیوی نےسال 2018 کے آغاز میں اسلام قبول کرکے ان سے شادی کی تھی۔

جولائی 2020 میں جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے عائشہ رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں