ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 186.63 سے بڑھ کر 187.53 روپے پر بند ہوا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کوڈالر 181.55 پیسوں کی سطح پرموجود تھا، اب تک ڈالر 6.15 روپےتک مہنگا ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں