برطانیہ :خاتون نے برتن گندے چھوڑنے پر شوہر سے طلاق لے لی

برطانیہ میں واش بیسن میں مسلسل گندے برتن چھوڑنے اور گندے کپڑے نہ دھونے پر اہلیہ نے شوہر سے طلاق لے لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنف میتھیو فرے اپنے گندے برتن دھونے والی جگہ میں چھوڑ نے کے ساتھ ہی گندے کپڑے کمرے میں یوں ہی پھینک دیتے تھے اور ان کی اس عادت کی وجہ سے اہلیہ بہت تنگ تھی، اسی وجہ سے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق شوہر میتھیو نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے گندے گلاس اور پلیٹس سنک میں چھوڑ دیا کرتے تھے ، جس کے باعث اہلیہ نے ان سے طلاق لے لی۔

دونوں کا 4 سالہ بیٹا بھی ہے اور ان کی شادی کو 12 سال ہوئے ہیں تاہم علیحدگی کے بعد خاتون بیٹے کو ساتھ لے گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں