ترک صدر رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ: ترک صدررجب طیب اردوان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ پہنچنے پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالدالفیصل نے ترک صدر کا استقبال کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے دورے میں عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسول ﷺپرحاضری دیں گے۔

رجب طیب اردوان سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں