تُرک شیف ’براک‘ کی پانی کے اندر کھیرا کاٹنے کی ویڈیو وائرل

کھانے پکانے کے انوکھے انداز سے دُنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے معروف تُرک شیف براک ازدمیر کی پانی کے اندر کھیرا کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر ایسے مواد کی کوئی کمی نہیں ہے جو آپ کو مکمل طور پر دنگ کر دے اور اس کا اندازہ ترک شیف براک کی حالیہ ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے جو اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیف براک پانی کے اندر موجود ہیں اور اُن کے ہاتھ میں کٹنگ بورڈ، چاقو اور کھیرا بھی ہے۔

براک ہمیشہ کی طرح اپنی نظریں سامنے کی طرف رکھے یعنی بنا دیکھے کھیرا کاٹ رہے ہیں اور صارفین یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ شیف براک نے پانی میں بھی کھیرے کی کٹنگ بالکل ٹھیک کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے کے بعد، ویڈیو کو مجموعی طور پر 29.4 ملین بار دیکھا گیا۔

صارفین ایک بار پھر شیف براک کے اس انوکھے کارنامے سے دنگ رہ گئے اور کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں