دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی نمائش پر تا حال تنازع برقرار

ملکی تاریخ سے میگا بجٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کی تاریخ بھی آگئی تاہم اب تک فلم ڈسٹریبیوٹر ، پروڈیوسر اور سینما مالکان کے درمیان فلم کے معاوضے تنازع برقرار، جیسے سے شائقین فلم دیکھنے میں تاخیر کا شکار ہیں۔

فلم پروڈیوسر، ڈسٹریبیوٹر اور سنیما گھروں کے مالکان کے مابین تاحال معاہدہ طے نہ پا سکا ۔ ملک کی سب سے بڑی سینما چین Cinepax کے چیف فائننشل آفیسر طارق محبوب نے سما ڈیجٹل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات جاری ہیں ۔ جیسے ہی فلم ڈسٹریبیوٹراور پروڈیوسر سے معاملات طے پا جاتے ہیں۔ فلمی شائقین کے لیے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے شوز کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کس بھی فلم کی ریلیز سے قبل ڈسٹری بیوٹر اور سینما مالکان کے درمیان معاہدہ طے پاتا ہے جس کے بعد ہی فلم کو اس سینما گھر میں نمائش کی اجازت ملتی ہے ۔

یہ تنازعہ چھ اکتوبر سے ہی جاری تھا ، جو فلم کی ریلز کی تاریخ تک بھی ختم نہیں ہوسکا ۔

اسٹیڈیز بھی موجود ہیں ۔ تاہم معاملات اب تک طے نہ پاسکے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد یہ معاملات طے پا جائیں گے جس کے بعد فلم کو مکمل شوز ملیں گے۔

واضح رہے کہ سینی پکس کے ملٹی پکس اسکرین پاکستان کے مخلتف شہروں جیسے اسلام آباد ، کراچی ، لاہور گجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد میں موجود ہیں ۔ نو بڑے سینما گھروں کی اس سینما چین سمیت نیوپلکس ، اور لاہور کے سینی اسٹار سینما گھروں میں اب تک اس فلم کو شوز کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔

کراچی کی ملٹی پلکس سینما چین Nueplex Cinema میں بھی تاحال تیرہ اکتوبر کے شوز کے شیڈول میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے شوز شامل نہیں ہیں ۔

پنجاب کی بھی سینما کی سب سے بڑی چین CineStar نے بھی ٹکٹس کی بڑھتی قیمت کے حوالے سے اپنے صارفین کو سوشل میڈیا کے ذریعے سے آگاہ کیا ۔

جبکہ یاد رہے کہ فلم ڈسٹریبیوٹر کی جانب سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹکٹس کی قمیتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ جس کے بعد سے ہی مختلف سینما گھروں میں اس فلم کے ٹکٹس کی قمیت کو بڑھا دیا گیا ہے۔

یہ تمام اسکرین شاٹس 13 اکتوبر کی دوپہر 3 بجے تک حاصل کیے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں