ٹیلی گرام نے پریمیئم سروس متعارف کرا دی

ٹیلی گرام نے پریمیئم سروس متعارف کرا دی ہے جس میں میسجنگ ایپ کے صارفین مختلف خصوصی فیچرز تک ماہانہ فیس کے عوض رسائی حاصل کرسکیں گے۔

اس سروس کا اعلان جون کے شروع میں کیا گیا تھا اور اب اسے باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی ماہانہ فیس 5 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

اس پیڈ سروس کو استعمال کرنے والے صارفین 2 جی بی کی بجائے 4 جی بی کی فائل بھیج سکیں گے جبکہ ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ زیادہ تیز ہوگی۔

پریمیئم سروس استعمال کرنے والے صارفین ایک ہزار چینلز میں شمولیت اختیار کرسکیں گے، اس وقت عام صارفین 500 سے زیادہ چینلز کا حصہ نہیں بن سکتے۔

اسی طرح پریمیئم صارفین 20 چیٹ فولڈز بنا سکیں گے، 10 اسٹیکرز سیو، 10 چیٹ پن اور 4 ٹیلی گرام اکاؤنٹ ایڈ کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں