عدم اعتماد کا معاملہ، پی پی ایم این اے جام عبدالکریم ووٹ ڈالنے اسلام آباد پہنچ گئے

وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ، پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پی پی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نجی ائر لائن کی پرواز سے کراچی سے اسلام اباد پہنچے، اسلام آباد ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں جام عبدالکریم کو سندھ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔

ایم این اے جام عبدالکریم عدم اعتماد کے موقع پر وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دیں گے۔ پی پی رہنما ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم ہیں۔ گزشتہ روز مقتول کی بیوہ نے جام عبدالکریم کو معاف کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں