سینجنٹا پاکستان کی جانب سے فصلوں کے انقلابی بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز

انقلابی بیمہ پروگرام کے تحت حال ہی میں منعقدہ تقریب میں کاشتکاروں کو بیمہ کے چیک حوالے کیے گئے

لاہور،21دسمبر،:2022: سینجنٹا پاکستان لمٹیڈ زرعی اختراعات اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے جو لاکھو ں پاکستانی کاشتکاروں کو بیج، فصلوں میں اضافہ اور اس کا تحفظ کرنے والی ادویات اورحیاتیاتی اجزاء سمیت دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتی ہے۔سینجنٹا نے حال ہی میں سلام تکافل لمٹیڈ کے اشتراک سے موسم اور پیرامیٹرکس انڈیکس کی بنیاد پر فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز کیا ہے۔ اس پائلٹ پروگرام کے جزو کے طور پر پنجاب میں عارف والا اور وہاڑی کے علاقوں میں موسم خزاں کی فصل کے کاشتکاروں میں،8,500 روپے فی کاشتکارکے حساب سے ادائیگی کے چیک تقسیم کیے گئے۔

اس پروگرام کو مقامی کسانوں نے بہت سراہا اور کہا کہ یہ پروگرام کاشتکار برادری کا معیار زندگی بدل دے گا اور پاکستان کے زرعی شعبے کو مزید مضبوط بنانے اور لچکدار بنانے میں کارگر ثابت ہوگا۔

فصلوں کے اِس بیمہ پروگرام کا مقصد کاشتکاروں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانا ہے۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے ایک ایسا نظام تشکیل دے کر،جو تمام تکلیف دہ اور اہم معاملات کا حل پیش کرتا ہو، اور اُن کو بااختیار بنانے کی غرض سے سینجنٹا پاکستان کے کاشتکاروں پر مبنی وژن ”ایک ٹیم، ایک خواب، کاشتکاروں کا مستقبل“ کے مطابق ہے۔

چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سینجنٹا پاکستان کے جنرل منیجر، ذیشان حسیب بیگ نے کہا:”زراعت، موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ ہے۔ اِس سال غیر معمولی گرمی اور بارشوں کی وجہ سے گندم، مکئی اور آم کی پیداوارمیں بھی غیرمعمولی کمی واقع ہوئی۔ کاشتکاروں کو درپیش اس چیلنج نمٹنے کے لیے سینجنٹا پاکستان اپنے کاشتکاروں کو موسمی اشارئیے اور پیرامیٹرک کی بنیاد پر فصلوں کا بیمہ فراہم کر کے اُن کے شانہ بشانہ گھڑا ہے۔“

اْنھوں نے مزید کہا:”سینجنٹا، جہاں ایک جانب،کاشتکاروں کو فصلوں کے تحفظ کے لیے معیار ی مصنوعات فراہم کر رہا ہے وہیں، دوسری جانب، فصلوں کے بیمے کی صورت میں اوراپنے شراکت دار کی مدد سے اْن کی فصلوں کو تحفظ بھی فراہم کر رہا ہے۔اس سال، موسمی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی غیر معمولی بارشوں کے باعث مکئی کی فصل کے پائلٹ بیمہ پروجیکٹ کے ذریعے 50 فیصد کاشتکاروں کو ادائیگی کی گئی ہے۔یہ اقدام سینجنٹا کے کاشتکاروں کی بہبود پر مبنی وژن کا حصہ ہے جس کے ذریعے ہم کاشتکاروں کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور اْنھیں درپیش مسائل حل کرنے کی کوششیں کر ہے ہیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں