سینجنٹا پاکستان کا سیلاب متاثرہ بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کرنے کے لیے ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت

سیلاب سے متاثرہ بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے ٹی سی ایف اسکول بدین سندھ کو سینجنٹا کے تعاون سے بحال کیا جائے گا

کراچی،15دسمبر،2022: سینجنٹا پاکستان لمٹیڈ زرعی اختراعات اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے جو لاکھو ں پاکستانی کاشتکاروں کو بیج، فصلوں میں اضافہ اور اس کا تحفظ کرنے والی ادویات اورحیاتیاتی اجزاء سمیت دیگر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتی ہے۔سینجنٹا نے حال ہی میں دی سٹیزن فاؤنڈیشن(ٹی سی ایف)کو 30لاکھ روپے کا عطیہ دیاہے جس سے بدین، صوبہ سندھ،میں ٹی سی ایف کا اسکول بحال کیا جائے گا تاکہ سیلاب سے متاثرہ بچوں کی تعلیم جاری رہ سکے۔ اس اسکول کوبھی حالیہ سیلاب میں نُقصان پہنچا تھا۔

اس سال بارشوں اور سیلابوں سے جہاں پورے ملک میں انفرااسٹرکچر تباہ ہوا وہیں تعلیمی اداروں کی تباہی سے ملک کا تعلیمی نظام بھی شدید متاثر ہوا اور 2 ملین سے زیادہ بچوں کا تعلیمی سلسلہ رک گیا۔ اِن بارشوں اور سیلابوں کے نتیجے میں، ٹی سی ایف کے اسکولوں سمیت، پورے ملک میں 27,000 ہزار اسکول تباہ ہوئے اور اس بات کا خطرہ پیدا ہو گیا کہ،زیادہ عرصہ تک اسکولوں کے بند رہنے سے،بچوں کے تعلیمی نقصان میں اضافہ ہو گا۔

صرف ضلع بدین میں،250,000 سے زائد افراد اور تقریباً48,800خاندان سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے۔ سینجنٹا پاکستان ایک، سماجی طور پر ذمہ داری ادارہ ہے جس نے ٹی سی ایف کے بچوں کا تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے لیے ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت کی ہے اور ٹی سی ایف کے اسکول کی بحالی کے لیے 30لاکھ روپے عطیہ دیا ہے۔

امدادی رقم کا چیک دینے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں سینجنٹا پاکستان کی علاقائی اور ملکی قیادت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اور ٹی سی ایف کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینجنٹا پاکستان کے جنرل منیجر، ذیشان حسیب بیگ نے کہا:”ہم کاشتکار برادری کے بچوں کی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کے لیے ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت پر بہت پر جوش ہیں جس کا سلسلہ سیلابوں کی وجہ سے رْک گیا تھا۔ہمیں پختہ یقین ہے کہ یہ بچے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنی مقامی کمیونٹیز اور پاکستان کی بہتری کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے۔“

ٹی سی ایف کی ڈائریکٹر، بشریٰ افضل نے کہا:”ٹی سی ایف پاکستان میں کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کو تعلیم فراہم کرنے کے مشن پرکاربند ہے۔بدین میں ہمارے اسکول کی بحالی کے لیے سینجنٹا پاکستان کا تعاون آج اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک فرق پیدا کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں