گلوکارہ شکیرا نے ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کر دیا

عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہشکیرا نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی شاندار افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

مارکہ نیوز کے مطابق شکیرا نے 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی فہرست سے اپنا نام نکلوا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکارہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل گلوکارہ شکیرا 2006، 2010 اور 2014 کے فیفا ورلڈ کپ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔

یاد رہے کہ 2010 کے ورلڈکپ کے لیے شکیرا نے “واکا واکا” گانا گایا تھا جس سے انہیں دنیا بھر میں خوب شہرت حاصل ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں