محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے یورپی یونین اور یونیسیف کے تعاون سے اسکولوں میں طلبہ ، اساتذہ اور اسٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے پروگرام ’سندھ اسکول ڈیلی مانیٹرنگ سسٹم‘ کا افتتاح کردیا گیا۔
ڈیجیٹل ایجوکیشن ایک بہت بڑا سنگ میل ہے جس کے تحت اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے ذریعے طلبہ و اساتذہ کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری ہوسکی گی۔
پروگرام کی افتتاحی تقریب میں سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سمیت یورپی یونین کے ہیڈ آف کوآپریشنز اوویڈیو مک اور یونیسیف کے ڈپٹی نمائندے ڈاکٹر اناؤسا کابور نے شرکت کی۔
Sindh #EducationDept launches Daily School Monitoring Syetem in province.
Minister Education @sardarshah1 inaugurated the system today from Lyari Karachi. The system will monitor the children attendance on daily basis with update to their parents on daily basis. #SindhEducation pic.twitter.com/TbnjVswwyV
— Minister Education & Literacy Government of Sindh (@MinisterEduGos) March 16, 2022
اس موقع پر سید سردار شاہ نے کہا کہ جدید سسٹم سے طلبہ کی حاضری اور اساتذہ کی بہترنگرانی کی جائےگی، پہلے مرحلے میں 30اضلاع کے اسکول سسٹم میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اچھی چیزوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ملک کے تعلیمی نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت کام کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/MinisterEduGoS/status/1504062634764681220?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1504062634764681220%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F280385-
یونیسیف کے نمائندہ ڈاکٹر انوسا کبورے نے کہا کہ اسکولز بند ہونے سے بہت سارے بچے پڑھائی چھوڑ گئے تھے جس سے پاکستان میں تعلیم کی فراہمی کے عمل میں مداخلت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یونیسیف کا سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کے ساتھ دیرینہ تعاون رہا ہے جس کو ہم مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔