سندھ حکومت کی دراز قامت پاکستانی نصیر سومرو کے علاج کیلئے 10لاکھ روپے کی امداد

سندھ حکومت کی جانب سے دراز قامت پاکستانی نصیر سومرو کے علاج کیلئے 10لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نصیر سومرو کے علاج معالجے کے لیے 10 لاکھ کی گرانٹ منظور کر لی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پاکستان کے دراز قد شخص نصیر سومرو سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

امتیاز شیخ نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ کا بے حد مشکور ہوں۔

وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو پاکستان کا سرمایہ ہے، انکی بیماری کی صورتحال میں سندھ حکومت نے اپنا فریضہ ادا کیا ہے۔

امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ نصیر سومرو کی ذاتی اور حکومتی سطح پر مدد جاری رکھیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح اپنی عوام کی خدمت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ طویل القامت نصیر احمد سومرو کی عمر 51 برس ہے، وہ کافی عرصے سے بیمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں