شاہ رخ خان کی پٹھان کا ٹریلر ریلیز، لیکن ’’بے شرم‘‘ گانا کیوں غائب ؟

گانے بے شرم رنگ اور دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں کے باعث بھارت میں تنازعات میں گھری فلم پٹھان کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان کی 4 سال بعد بڑے پردے میں انٹری کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، ان کی فلم ’’پٹھان‘‘ 25 جنوری کو ریلیز کی جارہی ہے۔

شاہ رخ خان کی اس میگا بجٹ فلم کا ٹریلر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ساتھ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ٹریلر میں شاہ رخ اور جان ابراہم کے ایکشن سین ہیں لیکن اس میں تنازع کی وجہ بننے والا گانا بے شرم رنگ شامل نہیں۔

پٹھان میں شاہ رخ خان کا کردار فوجی کا کردار ادا کررہے ہیں، جو ملک کو دہشت گرد گروپ کے حملے سے بچاتا ہے۔

فلم میں جان ابراہم ایک ولن کا کردار نبھارہے ہیں جو بھارت پر حملے کا منصوبہ بناتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں