سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے شاندار اقدام اٹھا لیا

سعودی عرب کا عمزہ زائرین کی سہولت کیلئے شاندار اقدام، مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کیلئے شٹل سروس کا آغاز کردیا گیا۔

مدینہ منورہ کی بلدیہ نے مسجدِ نبوی، مسجد قبا اور میدانِ سیّدُ الشُّہدا آمد و رفت کے لیے شٹل سروس کا تجرباتی آغاز کیا ہے، اس مقصد کے لیے 100 گولف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ کی بلدیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی آنے جانے والے راستوں پر چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

گولف گاڑیوں میں پانچ سے سات افراد کے سفر کی گنجائش ہوگی، آئندہ چھ ماہ میں اِن گولف گاڑیوں کی تعداد پانچ سو کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں