پنڈی ٹیسٹ: پاکستانی باولرز مکمل طور پر ناکام، انگلش بیٹرز نے درگت بنا ڈالی

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے سیشن کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنالیے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز زیک کرالی نے 122 اور بین ڈکیٹ نے 107 رنز اسکور کیے جب کہ اب تیسرے بیٹر اولی پوپ نے بھی سنچری بناڈالی۔

پہلے دن کے تیسرے سیشن میں انگلینڈ نے 65 اوورز میں 410 رنز بنائے۔

ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 2 جب کہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

3 ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے جہاں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستانی اسکپر بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹف سائیڈ ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ، میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لونگ اسٹون ٹیسٹ ڈییبو کریں گے۔

آج پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں