رانا شمیم کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی تحریری درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی تحریری درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی جانب درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ میرے وکیل بیماری اور بیڈ ریسٹ کی وجہ سے جواب کا ڈرافٹ نہیں دیکھ سکے۔

رانا شمیم نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں نے 20 جنوری کے آرڈر کے خلاف اپیل فائل کی ہے جو ابھی مقرر نہیں ہوئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

سابق چیف جج رانا شمیم کی جانب سے توہینِ عدالت کیس میں جواب جمع نہ ہو سکا۔

رانا شمیم اور ان کے وکیل لطیف آفریدی نے آج پھر کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت تھوڑی دیر بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی کی تحریری درخواست میں آج کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ وکیل لطیف آفریدی کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں