رمیز راجہ کے جاتے ہی جونیئر کرکٹ لیگ کو بند کر نے کا فیصلہ

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے اربوں روپے کا پروجیکٹ مینجمنٹ کمیٹی نے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رکن کمیٹی شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان جونئیر لیگ پہلی اور آخری مرتبہ ہوئی اب نہیں ہوگی۔

رکن پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی شکیل شیخ نے بڑا اعلان کردیا کہتے ہیں کہ رمیز راجہ کے اربوں روپے کا پروجیکٹ مینجمنٹ کمیٹی نے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے اخراجات کے موازنے کی فہرست جھوٹ پر مبنی ہے، احسان مانی نے جعلی ٹیبل جاری کیا تھا، دونوں ٹیبلز میں نجم سیٹھی کے خرچوں میں اضافہ کرکے پیش کیا گیا۔

شکیل شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے پاکستان جونئیر لیگ کے نام پر 43 لاکھ ڈالرز کا نقصان کیا، نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کو 70 ملین ڈالر کا پراڈکٹ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں