پنجاب میں ڈینگی کے31 نئے مریض رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے31 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 18مریضوں کا تعلق راولپنڈی، 12کا لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 665 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

لاہور سے ڈینگی کے کل 298 کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے136مریض اس وقت زیرِ علاج ہیں۔

لاہور کے اسپتالوں میں 42 مریض زیرِ علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں