تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کار حادثے میں زخمی ہو گئے

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری، حادثے کے بعد موٹروے پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔

شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہواہوں۔ ان کے ساتھی کا کہنا تھاکہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا، بظاہر یہ حادثہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش آیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں