پی ٹی آئی ملکی خودمختاری کیخلاف کسی معاہدے کی اجازت نہیں دےگی، فواد

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی خودمختاری کیخلاف کسی معاہدے کی اجازت نہیں دےگی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے امریکی نشریاتی ادارے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی خودمختاری کیخلاف کسی معاہدے کی اجازت نہیں دےگی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسے کسی معاہدے پر بات چیت کی کوشش بھی کی تو پوری قوم سراپا احتجاج ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے نے افغانستان میں آپریشن کیلئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کیلئے مذاکرات سے متعلق خبر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں