وزیر اعظم شہباز شریف طیب اردگان کے وعوت پر ترکیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آج بروز جمعہ 25 نومبر کو ترکیہ ( Turkey ) پہنچ گئے ہیں۔

دورے کے دوران شہباز شریف اور ترک صدر اردوگان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔

ترکیہ روانگی سے قبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹویٹ میں لکھا کہ اپنے بھائی طیب اردوگان کی دعوت پر ترکیہ روانہ ہو رہا ہوں۔ ترکیہ کا دورہ اپنے گھرمیں رہنے جیسا ہی ہے۔

وزیراعظم کا مزید لکھنا تھا کہ تیسرے ملجم کارویٹ جہاز کا افتتاح پاک ترک دفاعی تعاون کا مظہر ہے۔

دورے کے دوران دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور مشترکا دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں رہنما ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ECO ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک (ETDB) کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں