وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے ایڈوائس دوبارہ صدر کو بھجوا دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ایڈوائس دوبارہ صدر کو بھجوا دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلی سمری کے 14 روز مکمل ہونے کے بعد دوسری سمری ارسال کی ہے جس کے ساتھ ہی گورنر پنجاب کے پاس آخری 10 دن رہ گئے ہیں ، یہ 10 دن مکمل ہوتے ہی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ خود بخود برطرف ہو جائیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے ساتھ ہی وزیر اعظم نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھجوا دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں