وزیراعظم کا افغانستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا افغانستان کے 10 صوبوں میں سیلاب، قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار.

وزیراعظم شہباز شریف کا افغان عبوری حکومت اور عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعادہ، جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور دیگر متاثرین سے اظہار ہمدردی.

وزیرِ اعظم نے عالمی برادری سے بھی افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے افغان عوام کی ہنگامی امداد کے لئے آگے آنے کی اپیل کی.

اسکے علاوہ او آئی سی افغان ہیومینیٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرنے کیلئے بھی کہا.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں افغانستان میں پہلے سے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے.

بروقت اقدامات نہ ہوئے تو جانی نقصانات بڑھنے کا خطرہ ہے، ہنگامی اقدامات درکار ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ خوراک، طبی امداد، بے گھر افراد کو پناہ گاہوں کی فراہمی کے لئے عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ افغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرے.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ افغانستان کی مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں.

وزیرِ اعظم نے افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ متاثرین کے لئے ہنگامی امداد بھجوا رہے ہیں.

وزیراعظم کی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا.

اپنا تبصرہ بھیجیں