وزیر اعظم جلد این سی او سی بند کرنے کا فیصلہ کریں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کی جانب سے اس مہینے کے آخر میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی ذمہ داریاں اب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا ادارہ (سی ڈی سی) انجام دے گا۔ 

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی وباءسے کامیابی کے ساتھ نمٹنے پر اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر یادگار تعمیر کی جا رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر یادگار کا افتتاح اور این سی او سی کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق رواں سال کی 27 تاریخ کو این سی او سی کے قیام کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے جبکہ اس کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں