انڈسٹری کیلئے اقتدار میں آتے ہی ایمنسٹی دینا چاہیے تھی، عمران خان

وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک صنعتی ترقی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، اقتدار میں آتے ہی انڈسٹری کے لیے ایمنسٹی دینا چاہیے تھی۔

عمران خان نے لاہور میں انڈسٹریل پیکج سے متعلق تقریب سے خطاب میں کہا کہ صنعت کاروں کو جو پیکج آج دیا وہ بہت پہلے دے دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسمال اور میڈیم انڈسٹریز کے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں،  اسمال اور میڈیم انڈسٹریز کے لیے پالیسی لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال پہلے ملک تیزی سے بڑھ رہا تھا، ملک انڈسٹریز کی بنیاد پر آگے بڑھتے ہیں، کوئی بھی ملک سبزیاں بیچ کر آگے نہیں بڑھ سکتا اور کوئی بھی ملک صنعتی ترقی کے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتا

عمران خان نے کہا کہ ہمیں اوپن ایمنسٹی نہیں دینا چاہئے تھی، شروع سے فیصلہ کیا تھا کہ آتے ہی انڈسٹریز پر توجہ دینا ہے، ہمارے ملک کی ایکسپورٹ نہیں بڑھی، کوئی لانگ ٹرم پلاننگ نہیں تھی۔

عمران خان نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے ڈالر کی کمی ہو جاتی ہے ، اوورسیز کو سرمایہ کاری میں پانچ سال ٹیکس کی چھوٹ ملے گی، اوورسیز پلاٹ خرید لیتے تھے، اس پر قبضہ ہوجاتے تھے، اوورسیز کے پاس جتنا پیسہ ہے اس کی چھوٹی سی رقم آرہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا آئی ٹی سیکٹر سب سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گا، ہم نے آئی ٹی انڈسٹری کو عام انڈسٹریز کی طرح ٹریٹ کیا، ملک کو پیر پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بزنس کیمونٹی ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد کرے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں