قومی ایئرلائن کا 31مئی سے حج آپریشن کے آغاز کا اعلان

قومی ایئرلائن نے 31 مئی سے حج آپریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان کے 8 شہروں سے حج پروازیں روانہ ہوں گی جن میں کراچی،لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اورکوئٹہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودیہ عرب میں حج پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی۔ حج آپریشن کے دوران 297 پروازیں شیڈول کا حصہ ہیں۔ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 31 مئی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے زائرین لیے دمشق اور نجف اشرف کےآپریشن کو وسعت دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں