پرویز خٹک اور فواد چوہدری کا عون چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور فواد چوہدری نے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

پرویز خٹک نے عون چوہدری سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں مائنس عثمان بزدار کا آپ کا مطالبہ مان لیا ہے۔

حکومتی ارکان نے درخواست کی کہ حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کیا جائے کیونکہ آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے ہیں، اس لیے پارٹی اقدامات کی حمایت کریں۔

دوران گفتگو حکومت نے ترین گروپ کو اہم وزارتوں کی بھی پیشکش کردی۔

عون چوہدری نے حکومت کو جواب دیا کہ ترین گروپ جلد حتمی مشاورت میں لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں