پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادی اور الگ جماعت ہیں۔
بدھ کو چودھری پرویزالہی نے اپنے گذشتہ شب کے انٹرویو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں لیکن فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔
پرویزالہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے،حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے،حکومت کا حصہ ہیں اورہرمشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے۔
پرویزالہی نے کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی بلکہ پہلے دن سے کررہے ہیں،اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے.