معروف پاکستانی یوٹیوبر نے نکاح کر لیا؛ تصاویر وائرل

پاکستان کے معروف یوٹیوبر، کامیڈین و اداکار رضا سمو نےنکاح کر لیا ہے۔

رضا سمو کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

معروف یوٹیوبر نے اپنی اہلیہ کو اس موقع پر ہیرے کی انگوٹھی پہنائی، جس کی خرید و فروخت پر انہوں نے خصوصی وی لاگ بھی بنایا ہے۔

رضا سمو نے شادی سے متعلق اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ پہلے نکاح ہوگا اور بعد ازاں ایک سے ڈیڑھ ماہ میں رخصتی ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں