پاکستان میں 2022 میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ کن کن شخصیات کو فالو کیا گیا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں سرفہرست جبکہ دوسرے نمبر پر ایمن خان اور تیسرے نمبر پرماہرہ خان ہیں ۔

انسٹاگرام مشہور شخصیات کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے ۔ مشہورشخصیات کی مقبولیت کا اندازہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پرفالوورز کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے ۔

1 ۔ عائزہ خان (Ayeza Khan)

عائزہ خان 12.4 ملین مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست ہیں ۔ ان کے 2 ڈرامے میرے پاس تم ہو اور چپکے چپکے نے عائزہ خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کیا۔

عائزہ خان اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی ماڈلنگ اور کام سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتیں ہیں۔

2 ۔ ایمن خان (Aiman Khan)

3 ۔ ماہرہ خان (Mahira Khan)

سپراسٹارماہرہ خان کے مداحوں کی تعداد 9.7 ملین ہے ۔ وہ اکثر میک اپ کے بغیر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹیو نہیں ہیں ۔ سال 2022 میں ماہرہ خان ک فلم قائد اعظم زندہ باد ریلیز ہوئی ، جبکہ اسی برس ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی ۔ ماہرہ نے مختلف انٹرنیشنل پلیٹ فارمز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

4 ۔ منال خان (Minal Khan)

منال خان کے 9.6 ملین فالوورز ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کی چھوٹی سے چھوٹی تفصیلات بھی شیئر کرتی ہیں ۔ منال خان اپنی چھٹیوں کے حوالے سے بھی اپنی ویڈیوز اور تصاویر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتیں ہیںَ

5 ۔ سجل علی (Sajal Aly)

سجل علی نے انسٹاگرام پر 9.3 ملین مداح حاصل کیے ہیں ۔ ان کا شمار شوبز کی ان بااثر شخصیات میں سے ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان ، ہندوستان سمیت ہالی وڈ میں بھی نام کمایا ۔ رواں برس سجل علی نے صنف آہن ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

سجل علی نے جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم ?What’s Love Got to Do with It میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ سجل علی نے مختلف انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر باحیثیت فنکار پاکستان کی نمائندگی کی۔

6 ۔ اقرا عزیز (Iqra Aziz)

اقرا عزیز کے بھی سجل علی کی طرح 9.3 ملین مداح ہیں ۔ وہ اپنے بیٹے کبیر اور شوہر یاسر حسین کے ساتھ گزارے ہوئے دلکش لمحات مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں ۔ رواں برس ہی اقرا عزیز نے شوبز میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد دو برس بعد دوبارہ قدم رکھا۔ انہوں نے اسی برس اپنے شوہر کی ہدایات میں بننے والے ڈرامے ایک تھی لیلیٰ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ اقرا عزیز نے مختلف برائینڈز کے لئے بھی کام کیا۔

7 ۔ ماورا حسین (Mawra Hussain)

رواں برس ماورا حسین 30 برس کی ہوئیں ۔ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی ڈراموں اور فلم میں کام کرنے کےساتھ بالی وڈ میں بھی کام کیا ہے ۔وہ مداحوں سے ذاتی اور کام کے تجربات شئیر کرتی رہتی ہیں ۔

8 ۔ مایا علی (Maya Ali)

مایا علی شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ دلکش اداکاروں میں سے ہیں ۔ ان کے انسٹاگرام پر 7.3 ملین مداح ہیں جو ان کی غیر معمولی اداکاری اور فیشن اور اسٹائل سے متاثر کرتیں ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہ ہونے کے باوجود توجہ کا مرکز رہتی ہیں ۔ مایا علی نے رواں برس Distinctive International Arab Festivals Awards نے ایوارڈ حاصل کیا اور انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کی ۔

9 ۔ حرا مانی (Hira Mani)

اداکارہ حرا مانی جنہوں نے حال ہی میں اپنی توجہ گائیکی کی طرف مرکوز کی ہے . ہمیشہ اپنے مواد کی بنا پر انسٹاگرام پر توجہ کا مرکز رہتی ہیں ۔ ان کے انسٹاگرام پر 7.1 ملین فالوورز ہیں . حرا مانی کی انسٹاگرام پوسٹ پر اکثر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

10 ۔ فیروز خان (Feroze Khan)

فیروز خان جن کی رواں برس ان کی اہلیہ سے علیحدگی ہوئی ۔ اس سب معاملے کے بعد سے ہی فیروز خان اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر خاصے ایکٹیو نظر آتے ہیں ۔ اس وقت فیروز خان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 7.3 ملین کے لگ بھگ ہے ۔ فیروزخان کو ان کی شیئر کی جانے والے پوسٹ پر ہزاروں کے قریب کومنٹس کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں علیزے سلطان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے بعد شوبز کے بہت سے ستاروں نے ان کا بائیکاٹ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں