آخرکارپاکستانی فلم جوائے لینڈ کو ریلیز کی مشروط اجازت مل گئی

حکومت نے فلم جوائے لینڈ کو سینما گھروں میں ریلیز کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

آسکر ایوارڈ کے لئے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی فلم جوائے لینڈ کو ملک بھر کے سینما گھروں میں 18 نومبر سے نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا لیکن مختلف طبقات کی جانب سے اعتراضات سامنے آنے کے بعد وزارت اطلاعات نے اس فلم کو جاری ہونے والا سینسر سرٹیفیکیٹ منسوخ کردیا تھا۔

بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی تھی جس میں وفاقی وزرا، پی ٹی اے اور پیمرا کے سربراہان شامل تھے۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کمیٹی نے جوائے لینڈ کو ریلیز کے لیے مشروط طور پر کلیئر کر دیا ہے۔

سلمان صوفی نے کہا ہے کہ آزادی اظہار بنیادی حق ہے اور اسے قانون کے دائرے میں پروان چڑھانا چاہیے۔

دوسری جانب مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کا اجلاس ہوا ہے جس میں جوائے لینڈ کو بعض حصے حذف کرنے کے بعد نمائش کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں