پاکستانی ماڈل حرا خان نے فارس خالد سے شادی کر لی

حرا خان نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پوسٹ کی۔

پاکستانی میزبان ، ماڈل اور اداکارہ حرا خان کی شادی کی سادہ تقریب کراچی میں ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ۔ حرا خان کی شادی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ایکٹر فارس خالد سے ہوئی ۔ فارس نے پاکستانی فلم چلے تھے ساتھ اور کیک میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔

حرا خان کی پہلی شادی مشہور ماڈل اور ایکٹریس نادیہ حسین کے بھائی عدنان حسین سے ہوئی تھی۔ تاہم یہ شادی ختم ہوگئی ۔ حرا اور نادیہ حسین ایک دوسرے کی اچھی دوست ہیں ۔ نادیہ حسین کے بھائی سے شادی ختم ہونے کے بعد بھی نادیہ اور حرا کی دوستی ختم نہیں ہوئی ۔ حرا کے ولیمے میں نادیہ حسین نے ہی ان کا میک اپ بھی کیا اور ولیمے میں بھی اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں