پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے اداکار کا انتقال ہو گیا

معروف اداکار افضال احمد لاہور کے جنرل اسپتال میں انتقال کرگئے۔

انتظامیہ جنرل اسپتال کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمریج کےباعث یکم دسمبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔

سینئر اداکار مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے.

ذرائع کے مطابق جنرل اسپتال انتظامیہ نے لیجنڈ اداکار سید افضال احمد کو الگ سے بیڈ نہیں دیا۔ دوران علاج ان کے بیڈ پر دوسرا مریض بھی موجود تھا۔

واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلہ وہیل چیر تک محدود تھے۔

نامور اداکار افضال احمد جھنگ کے سید گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے ایچی سن سے تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے اشفاق احمد کے ڈرامے اُچے برج لاہور دے (کارواں سرائے ) میں صرف 18برس کی عمر میں 50 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔

اداکاری کے شوقین افضال احمد نے اپنے 35 سالہ کیریئر کے دوران اردو، پنجابی، پشتو فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر کے باعث 90 کی دہائی میں خوب شہرت کمائی۔

فالج کے مرض میں مبتلہ ہونے کے بعد زبان پر لقوہ پڑگیا جس کے باعث وہ قوت گویائی سے محروم ہوگئے اور معذوری کے باعث وہیل چیئر پر آگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں