پاکستان سمیت کئی ممالک میں‌واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسیجر کی سروسز متاثر

اسلام آباد: سوشل میڈیا ایپلیکیشن واٹس ایپ پاکستان، بھارت، امریکہ سمیت دنیا بھر میں ڈاؤن ہو گئی۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوری ٹرینڈ کر گیا اور چند لمحوں میں ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

واٹس ایپ سروس پاکستان، بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ڈاؤن ہو گئی۔ واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہوتے ہی صارفین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے۔

واٹس ایپ ڈاؤن ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف میمز کی بھرمار ہو گئی۔

واٹس ایپ بیٹا انفو نے سروس ڈاؤن ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میں مسائل کا سامنا ہے تاہم انہوں نے سروس بحالی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں