پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں‌شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

پیر کے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 40 ہزار 970 پر بند ہوا تھا۔ منگل کو کاروبار کا آغاز نسبتاً تیزی سے ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 37 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

تھوڑے وقت کی تیزی کے کے بعد شیئرز بازار کو مندی نے آگھیرا۔ ایک وقت میں انڈیکس 809 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 161 کی سطح پر آگیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ کچھ وقت پہلے ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار 267 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں