پاکستان کیخلاف آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی دوسرے ون ڈے میں‌بیٹنگ جاری

پاکستان اور آسٹڑیلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

برسبین میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے 126 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 76 رنز بنالیے ہیں جب کہ 12 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔

میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم صرف 43 اوورز ہی کھیل سکی اور 125 رنز بناکر پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی تھی۔

سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں