پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کراچی میں‌کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ کی طرح ون ڈے سیریز بھی کراچی ہی میں کھیلی جارہی ہے۔

سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا جارہا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران نیویز لیند کی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے انہیں رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں